پاکستان معاشی مشکلات کا شکار، دیوالیہ نہیں ہو رہا: بلاول بھٹو

Feb 20, 2023 | 10:41:AM

(ویب ڈیسک) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی مشکلات کا شکار ہے تاہم دیوالیہ نہیں ہورہا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے تاہم پاکستان دیوالیہ نہیں ہو رہا ہے۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا، یوکرین میں جنگ اور عالمی معیشت کے اثرات پاکستان کی معیشت پر بھی ہوئے ہیں۔ سیلاب نے پاکستانی معیشت کے لیے مشکل صورتحال پیدا کی ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی کی نئی لہر کا سامنا ہے جس کا اثر معیشت پر ہوتا ہے، عالمی قرضے مختصر اور طویل مدت کا معاملہ ہوتا ہے، پاکستان موجودہ بحران سے جلد نکل آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو داعش کے علاوہ کسی سے خطرہ نہیں ہے۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال امریکا اور نیٹو کے افغانستان کو چھوڑ کر چلے جانے کا نتیجہ ہے، پاکستان نے افغانستان کی مدد کی ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

مزیدخبریں