سوات: فائرنگ سے ایک خواجہ سرا قتل، دوسرا زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خواجہ سبحان) خیبرپختونخواء کے ضلع سوات میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ضلع سوات کے شہر مینگورہ میں تاج چوک پر پیش آیا جہاں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا اسامہ عرف ماہ نور جاں بحق جبکہ اسرار عرف گلالئی زخمی ہوگیا۔
زخمی خواجہ سرا کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالے خواجہ سرا کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ زخمی مردان کا رہائشی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: 6 سالہ بچی نے اپنی دادی کو گولی ماردی
ڈی پی او سوات کے مطابق پولیس کی سپیشل ٹیم نے واقعے کے مرکزی ملزم محمد شاہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
اس حوالے سے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا برادری کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ہرممکن انصاف فراہم کیا جائیگا۔