پی ٹی آئی پنجاب کے 70 اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنیکا نوٹیفکیشن معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے تحریکِ انصاف کے مزید 70 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے اقدام پر پنجاب کے ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق الیکشن کے نوٹفکیشن کو معطل کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر اور فواد چودھری سمیت 70 اراکین قومی اسمبلی کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپیکر نے استعفے منظور کرنے سے پہلے ممبران اسمبلی کا مؤقف نہیں لیا اور الیکشن کمیشن نے استعفے منظور ہونے کے بعد ممبران کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد کروانے سے بھی روک دیا۔ سپیکر کے نوٹیفکیشن سے متعلق سماعت 7 مارچ کو ہوگی۔