(24 نیوز) سعودی عرب میں پہلا روزے سے متعلق تاریخ سامنے آگئی۔
سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی میں فلکیات کے سابق پروفیسر اور موسمیات کی سوسائٹی کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ المسند نے کہا ہے کہ’ اس سال رمضان کا پہلا روزہ (جمعرات) 23 مارچ 2023 کو ہونے کا امکان ہے۔‘
ڈاکٹرعبداللہ المسند کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ شعبان 30 دن کا ہوگا کیونکہ 29 شعبان مطابق 21 مارچ منگل کو چاند سورج غروب ہونے سے تقریبا 9 منٹ پہلے چھپ جائے گا۔
ماہر فلکیات کے مطابق چاند اور سورج کا ملاپ 29 شعبان بہ مطابق 21 مارچ کی شام کو 8 بجکر 23 منٹ پر ہوگا، اور رمضان کا پہلا روزہ 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابراہیم الجروان نے بھی کہا تھا کہ اس سال رمضان کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
انھوں نے کہا تھا کہ روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا، جب کہ رواں برس عید الفطر جمعہ 21 اپریل کو ہونے کی توقع ہے۔