(ویب ڈیسک) پی ایس ایل 8 میں مسلسل 3 ناکامیوں کے بعد گزشتہ روز کراچی کنگز نے لاہور کے خلاف کامیابی حاصل کی لیکن اس کے ساتھ ہی ٹیم کو بڑے کھلاڑی کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے بڑا جھٹکا بھی لگا ہے۔
اتوار کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران محمد عامر فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے تھے۔
محمد عامر انجری کے باعث کراچی کنگز کی ٹیم سے الگ ہوگٸے ہیں اور محمد عامر اپنا ری ہیب جاری رکھیں گے.
یہ بھی پڑھیے: شکیب الحسن پشاور زلمی کو اچانک چھوڑ کر امریکا روانہ
عامر کراچی کنگز کے اگلے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ مکمل فٹ ہونے کے بعد محمد عامر دوبارہ کراچی کنگز کو جواٸن کریں گے۔
پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں اب تک کراچی کنگز 4 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے صرف روایتی حریف لاہور قلندرز کے خلاف ہی فتح ملی ہے، چاروں میچ میں عامر کی مجموعی کارکردگی کو کرکٹ مبصرین تسلی بخش قرار نہیں دے رہے۔