بھارت کا غیر انسانی طبقاتی نظام آسٹریلیا تک پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارت کا غیر انسانی ذات پات کا طبقاتی نظام اب بھارت سے باہر بھی سرایت کررہا ہے۔
حال ہی میں آسٹریلیا میں بھارت سے آنے والے نچلی ذات کے ہندوؤں کیساتھ ہونے والے نسلی امتیاز کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں اونچی ذات کے ہندو نچلی ذات کے ہندوؤں کے حقوق سلب کر رہے ہیں، آسٹریلوی کمیشن برائے انسانی حقوق بھارتی تارکین وطن کے آپس میں بڑھتے ہوئے نسلی امتیاز کے خلاف اقدامات کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے: مودی اور اڈانی، ایک انوکھی کہانی
اس حوالے سے آسٹریلوی ہائی کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں آسٹریلیا میں ذات کی بنیاد پر امتیاز پر گہری تشویش ہے، آسٹریلیا میں بھارتی شہری تیسری بڑی اقلیت ہیں جن میں نسلی امتیاز کا نقصان آسٹریلوی معاشرے کو ہو رہا ہے۔