صدر کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان، الیکشن کمیشن نے کل اہم اجلاس بلا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر الیکشن کمیشن نے کل اہم اجلاس بلالیا۔
صدر عارف علوی نے 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور کے پی اسمبلیوں میںالیکشن کی تاریخ دےدی، صدر نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا۔
اس اعلان کے بعد الیکشن کمیشن نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدر کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے لیٹر ملنے کے بعد الیکشن کمیشن قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت عارف علوی نے انتخابات کی تاریخ دے دی