(24نیوز)سونا پھرمہنگا ہو گیا،عالمی مارکیٹ میں سونا 1 ڈالر مہنگاہوکر 1844 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
ایک تولہ سونا 500 روپے اضافے سے 1 لاکھ 96 ہزار 500 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونا 429 روپے اضافہ، قیمت ایک لاکھ 68 ہزار 467 روپے پر پہنچ گئی جبکہ ایک تولہ چاندی 2130 روپے پر ہی برقرار ہے۔
خیال رہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے سبب سونے کی قیمت 45 دنوں کے مختصر عرصے کے دوران 40 ہزار روپے فی تولہ اضافہ سے جنوری 2023کے آخر تک دو لاکھ ساڑھے 10ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پریشانی حل،واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف
پاکستانی کرنسی کی قدر کو گرتا دیکھ کر پہلے لوگوں نے ڈالر میں سرمایہ کاری شروع کر دی، جب غیرملکی کرنسی مارکیٹ سے غائب ہوئی تو سونا خریدنے لگے، ڈائریکٹر AA گولڈ کمیٹی عدنان آگر نے بتایا کہ پاکستانیوں کی سونے میں قلیل مدت سرمایہ کاری تھی، اب قیمت دو لاکھ ساڑھے 10 ہزار سے اوپر نہیں جائے گی۔
افواہوں کی وجہ سے اب بھی لوگ دولاکھ روپے تولہ تک سونا خرید رہے ہیں، سونا خریدنے والے اب اسے اپنے پاس رکھیں گے، قیمتیں گرنے پر نقصان میں فروخت نہیں کریں گے۔