لاہور،راولپنڈی میچوں کیلئے بھی فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائینگے، وزیراعلیٰ پنجاب

Feb 20, 2023 | 17:59:PM

This browser does not support the video element.

(علی رامے)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاہے کہ پی ایس ایل کیلئے4درجاتی سکیورٹی حصاربنایا جائے گا،ملتان کی طرح لاہور اورراولپنڈی کے میچوں کیلئے بھی فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پی ایس ایل سکیورٹی انتظامات سے متعلق فالواپ میٹنگ ہوئی ،صوبائی وزراڈاکٹر جاوید اکرم، منصور قادر،ابراہیم مراد، بلال افضل،عامر میر، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،سی سی پی او لاہور،ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، چیف ٹریفک آفیسر لاہوراورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی،ملتان اورراولپنڈی کے کمشنرز،آر پی اوز،سی پی اوز،ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوزاورسی ٹی اوزویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں پی ایس ایل کے لاہوراورراولپنڈی میں ہونے والے میچوں کیلئے کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامیہ کالج پشاور ایک ہفتے کیلئے بند، چھٹیوں کا اعلان
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملتان کی طرح راولپنڈی کے کیمروں کو بھی سیف سٹی لاہور سے لنک کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل کیلئے4درجاتی سکیورٹی حصاربنایا جائے گا،ملتان کی طرح لاہور اورراولپنڈی کے میچوں کیلئے بھی فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔
محسن نقوی نے کہاکہ پی ایس ایل کے روٹس پر سکیورٹی کویقینی بناتے ہوئے ٹریفک کی بندش کا دورانیہ کم سے کم رکھا جائے،ٹیموں کی آمدورفت کے دوران شہریوں کو متبادل روٹس سے باقاعدہ آگاہ رکھنے کیلئے موثر تشہیری مہم چلائی جائے۔
محسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات کی موثر مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تمام متعلقہ ادارے آپس میں بہترین کو آرڈنیشن رکھیں،وزیراعلیٰ کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ لاہورمیں گلبرگ کالج میں شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی، معذور اوربزرگ افراد کے لئے کالج سے سٹیڈیم تک شٹل سروس چلائی جائے گی۔
دوران بریفنگ وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ پورے روٹ پرلائٹس لگانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں،راولپنڈی میں 160کیمروں کی مدد سے پورے روٹ اورسٹیڈیم کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان، الیکشن کمیشن نے کل اہم اجلاس بلا لیا

مزیدخبریں