صدرعلوی نے گورنرز اور الیکشن کمیشن اختیارات میں مداخلت کی، مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صدر مملکت کی جانب سے صوبوں کے انتخاب کےلئے تاریخ دینے پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ردعمل بھی سامنے آگیا ۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ آج عارف علوی نے جس طرح خودکو بادشاہ سلامت سمجھ کراورتحریک انصاف کا ورکر سمجھ کرآئین کو پاؤں تلے روندتے ہوئے اسکی صریحاً خلاف ورزی کی ہے،عارف علوی نے گورنرز اور الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت کی ہے،یہ واضح مس کنڈکٹ ہے اور الیکشن کمیشن کو اس کے خلاف سخت ایکشن لیناہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان، الیکشن کمیشن نے کل اہم اجلاس بلا لیا