(24 نیوز)عمران حکومت کو ہٹانے کی عالمی سازش کی تحقیقات کیلئے دائر اپیلیں سماعت کیلئے مقررکر دی گئیں۔
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 22 فروری کو ان چیمبر اپیلوں پر سماعت کریں گے ،درخواستوں میں عمران حکومت کو عالمی سازش کے ذریعے ہٹانے کی تحقیقات کا مطالبہ کیاگیا،3 مختلف درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ سے کمیشن کے ذریعے تحقیقات کی استدعا کر رکھی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک پاکستان کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف شٹر ڈاؤن کا اعلان