صدر نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرکے حلف کی خلاف ورزی کی، کنور دلشاد

Feb 20, 2023 | 21:12:PM
صدر نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرکے حلف کی خلاف ورزی کی، کنور دلشاد
کیپشن: کنور دلشاد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ بادی النظر میں صدر نے سیکشن 57 کا حوالہ دیا ہے، اٹھارویں ترامیم سے پہلے صدر تاریخ کا اعلان کرتے تھے، اٹھارویں ترامیم کے بعد گورنر تاریخ کا اعلان کریں گے۔
ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے سیکشن 57 کا جو حوالہ دیا وہ درست نہیں، صدر مملکت نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، یہ بہت بڑا سیریس کیس ہو گیا ہے، فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔کنور دلشاد نے کہا کہ صدر مملکت ایسا اقدام اٹھانے سے پہلے سپریم کورٹ سے رائے لیتے تو بہتر ہو جاتا، صدر مملکت کو چاہئے تھا وہ سپریم کورٹ ریفرنس بھیج دیتے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان، الیکشن کمیشن نے کل اہم اجلاس بلا لیا