ترکیہ اور شام کی سرحد پر ایک مرتبہ پھر زلزلہ

Feb 20, 2023 | 23:06:PM

 (24نیوز)دنیا کی تاریخ حادثات و قدرتی آفات سے بھری پڑی ہے، بعض حادثات وآفات نے تو انسانی آبادی کے بڑے حصے کو چشم زدن میں صفحہ ہستی سے مٹا کر رکھ دیاہے، ترکیہ اور شام کے سرحدی علاقے میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز (EMSC) نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کو ترکی اور شام کے سرحدی علاقے میں دو کلومیٹر (1.2 میل) کی گہرائی میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا۔

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل ترکیہ اور شام میں زلزلے کے شدید جھٹکے آئے تھے جس سے ہزاروں افراد کی اموات ہو چکی ہے اور بہت بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے میں بچ جانے والے نوجوان نے آپ بیتی سنا دی

چند دن  قبل رومانیہ میں بھی  زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 5.7  ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکزنے بتایا کہ زلزلہ 40 کلومیٹر (24.85 میل) کی گہرائی میں تھا اور مرکز رومانیہ کے Drobeta-Turnu Severin سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  زلزلے سے بچ جانے والا خاندان دوسرے گھر منتقل ہوا تو  آتشزدگی سے جاں بحق

مزیدخبریں