افغانستان میں شدید برفباری، لینڈ سلائیڈنگ سے 25 افراد جاں بحق،8 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)افغانستان کے مشرقی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش جاری ہے جبکہ نو رستان میں لینڈسلائیڈنگ سے 25 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق برفباری اور بارش افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان اور پنجشیر میں ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ نورستان میں برفباری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ ہوئی, جس کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر 20 مکانات بھی تباہ ہوگئے۔
افغان حکام نے کہا کہ خراب موسم کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزن کم کرنے کیلئے لیموں کے چھلکوں کے جادوئی اثرات