(ویب ڈیسک)شہر قائد میں بھٹائی آباد میں 2 گروپوں میں بچوں کے معاملے پر جھگڑا ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں یو سی چیئرمین جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بھٹائی آباد گلی نمبر 19 میں بچوں کی لڑائی پر بڑے بھی جھگڑ پڑے، دونوں گروپوں کے افراد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت صابر مگسی کے نام سے ہوئی جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی یو سی 9 کا چیئرمین تھا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
یوسی 9 کے کونسلر شوکت نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول شادی شدہ اور 2بچوں کا باپ تھا، مقتول پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا۔
کونسلر شوکت نذیر کا کہنا تھا کہ واقعہ سے کچھ دیر قبل مقتول میرے ساتھ تھا ، مقتول کو گردن میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی، واقعہ بچوں کی لڑائی کے دوران پیش آیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد اکٹھےکرلئے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ بھارتی اداکار رتوراج سنگھ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے