علیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان استحکام پارٹی کے رہنما عبدالعلیم خان کی این اے 117 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی اعجاز بٹر نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
درخواست گزار نے کہا ہے کہ 9 فروری کو جاری شدہ فارم 47 کو کالعدم قرار دیا جائے اور 15 فروری کو جاری کیا گیا علیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے، علی اعجاز بٹر نے کہا کہ تمام امیدواروں کی موجودگی میں رزلٹ مرتب کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر سے متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کرے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ 190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ پر فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر