عام انتخابات میں دھاندلی:چیف الیکشن کمشنر پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا مطالبہ

Feb 20, 2024 | 13:11:PM

Read more!

 (24نیوز)عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج زورپکڑ گیا،جماعت اسلامی اور نیشنل پارٹی نے چیف الیکشن کمیشنر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ساتھ ساتھ گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا کہ بلوچستان میں چن چن کر حقیقی عوامی نمائندوں کو ہرایا گیا اور صوبے میں دوبڑی جماعتوں کی آشیرباد سے ڈرگ لارڈ اور لینڈگریبرز کو اسمبلی تک پہنچایا گیا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا عدلیہ کو حق تھا کہ وہ پی ٹی آئی کا نشان چھینے؟ ایسے دھاندلی زدہ انتخابات کے نتیجے میں ملک میں استحکام آئے گا؟

طاہر بزنجو نے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کو گرفتار کرکے آئین شکنی کا مقدمہ چلایا جائے۔ لاپتا افراد کے مسئلے کو التوا میں ڈالنےکے لیے یہ سب کیا گیا ہے۔

ضرورپڑھیں:نئی حکومت میں عہدوں کی دوڑ شروع  وزارت خزانہ کیلئے سخت مقابلہ،امیدوار سامنے آگئے

دوسری جانب اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد نے بھی چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ دینےکا مطالبہ کردیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں مکمل ناکام رہا، چیف الیکشن کمشنر شفاف انتخابات میں ناکامی پر استعفی دیں، یہ جعلی الیکشن تھا جس سے جعلی حکومت بنے گی۔

الیکشن کمیشن غداری کا مرتکب ہوا ہے، الیکشن کمیشن عوام سے معافی مانگے، چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مقدمہ چلنا چاہیے، الیکشن کمیشن قوم سے معافی مانگے اور مستعفی ہو۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر 3 دن سے بند ہے، دال میں کچھ کالا نہیں ساری دال کالی ہے، ٹوئٹر پر پابندی سے تعلیمی اور معاشی نقصان ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کی سطح پر با اختیار جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور بااختیار جوڈیشل کمیشن فارم 45 کے معاملے کی تحقیقات کرے۔
 

مزیدخبریں