کراچی میں مغربی سسٹم کے زیراثر بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے 25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیر اثر کراچی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کردیا۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ 25 فروری کو مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے، جس کے باعث کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ مذکورہ سسٹم کے زیر اثر بلوچستان اور سندھ میں بارش کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھی اس سسٹم کے زیر اثر بارش ہوسکتی ہے،جبکہ 27 فروری تک یہ سسٹم اثر انداز رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر؛برفباری میں امتحان کیلئے آنے والا طالبعلم پتھر لگنے سے جاں بحق
دوسری جانب مالم جبہ اور لواری ٹنل کے گردونواح میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بند سڑکوں کو فعال کیا جا رہا ہے۔
مالم جبہ اور لواری ٹنل کے اطراف میں شدید برفباری سے مختلف رابطہ سڑکیں بلاک ہونے کے بعد پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر برف ہٹا کر آمدورفت بحال کی جا رہی ہے، اس سلسلہ میں پوری رات پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی ریسکیو ٹیمیں متحرک رہیں ۔
مالم جبہ میں آمدورفت کو بحال کر دیا گیا جبکہ لواری ٹنل کے اطراف کئی کلومیٹر پر مشتمل سڑکوں سے برف ہٹا کر آمدورفت بحال کر دی گئی، اسکے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں مسافروں اور سیاحوں کو بھی محفوظ مقامات تک پہنچا دیا گیا ہے، پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں آمدورفت کی مکمل بحالی تک کام کرتی رہیں گی۔