وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس ٹریننگ کالج سپورٹس جمنیزیم کاافتتاح کر دیا

Feb 20, 2024 | 14:53:PM

This browser does not support the video element.

(علی رامے)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی پولیس ٹریننگ کالج لاہور کےسپورٹس جمنیزیم کاافتتاح کر دیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی  نے ٹریننگ کالج میں فراہم کردہ کھیلوں کی سہولتوں کاجائزہ لیا، سوئمنگ پول،جم،لانگ ٹینس اوربیڈمنٹن کورٹ کا بھی معائنہ کیا ، وزیراعلیٰ نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کیساتھ بیڈ منٹن کھیلی اور میس کا دورہ کیا ،محسن نقوی نے جم میں ایکسرسائز کیلئے جدید مشینیں رکھنے کی ہدایت کی ، اپنے خطاب میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ زیرتربیت بچیوں نےٹریننگ کےبعدفیلڈمیں جاناہے، میری بات ایک یاد رکھیے گا کہ ایمانداری کیساتھ فرائض سرانجام دینے ہیں ، اگر آپ ایمانداری اورحق حلال کی روزی کمائیں گی تو اللہ آپ کیلئے 70 دروازے اور بھی کھول دے گا۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ یقین ہےآپ اپنےخاندان اورپنجاب پولیس کانام روشن کرینگی،اپنی فورس کیلئے جہاں تک جتنا ممکن ہوسکے کام کرنا ہے، پولیس ٹریننگ کالج کی عمارت چند ماہ میں مکمل طورپر نئی کر دی گئی ،
کافی عرصہ پہلے پولیس ٹریننگ کالج آیا تھا،انتہائی پرانی عمارت تھی،اب جیسےہی ٹریننگ کالج میں داخل ہواتوبہتری کااحساس ہوا،تھانوں کی اپگریڈیشن کاکریڈٹ آئی جی پنجاب عثمان انورکوجاتاہے،آئی جی عثمان انورنےپنجاب کےہرتھانےکی شکل تبدیل کردی،آئی جی پنجاب نےسیف سٹی پراجیکٹس،پولیس ویلفیئرکیلئےبہت کام کیا۔ 
یہ بھی پڑھیں : عوام کا پیغام ہے آپس میں بیٹھ کر فیصلہ سازی کریں، بلاول بھٹو

مزیدخبریں