این اے 175مظفر گڑھ؛نومنتخب جمشید دستی کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامرڈوگر)مظفر گڑھ کے حلقے این اے 175 سے نومنتخب آزاد امیدوار جمشید دستی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نو منتخب ایم این اے جمشید دستی نے سنی اتحاد کونسل میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرتے ہوئے اپنا بیان حلفی جمع کروا دیا۔
خیال رہے کہ جمشید دستی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 175 مظفرگڑھ I سےایک لاکھ 13 ہزار 253 ووٹ حاصل کر کے منتخب ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مہر ارشاد احمد خان 71 ہزار 997 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔