( عائمہ خان ، محمد حسن)گریڈ 16 کی اسامی کیلئے سندھ پبلک سروس کمیشن کا پرچہ آؤٹ ہونے پر طلبا کا احتجاج شدت اختیار کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹیسٹ کے دوران بدنظمی ،طلبا نے ٹینٹ اکھاڑ دئیے،انتظامیہ اور امیدواروں کے درمیان ہاتھا پائی، امیدواروں نے پرچے پھاڑ دئیے، مظاہرین نے الزام لگایا کہ، ٹیسٹ کے وقت سے قبل پرچہ آوٹ ہوا، جب امتحان شروع ہوا وہی پرچہ تھا،بی پی ایس 16 سیکنڈری سکول ٹیچر کی پوسٹ کا پیپر لیک اور ٹیسٹ ملتوی کرنے کے معاملے پر سندھ پبلک سروس کمیشن نے بیان جاری کردیا ہے ، کنٹرولر ایگزامینیشن ایس اپی ایس سی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ پیپر لیک ہونے کی اطلاع ملی, چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے, ملتوی کیے جانے والے ٹیسٹ پیپر کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا, ٹیسٹ ملتوی کرنے پر امیدواروں کی جانب سے جاری احتجاج اب ختم کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عوام کا پیغام ہے آپس میں بیٹھ کر فیصلہ سازی کریں، بلاول بھٹو