جماعت اسلامی کا 23 فروری سےانتخابات میں دھاندلی کیخلاف احتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان

Feb 20, 2024 | 15:13:PM

(24 نیوز) جماعت اسلامی نےعام  انتخابات  پر  تحفظات کا اظہار  کرتے ہوئے پشاور سے23 فروری کو سراج الحق کی قیادت میں احتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے ، چیف الیکشن کمیشنر سے استعفے کا مطالبہ اور   25 فروری کو اسلام آباد میں جمہوریت بچاؤ کانفرنس کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ 

 ترجمان جماعت اسلامی قیصر  شریف  کا کہنا ہے کہ معاشی اور سیاسی استحکام کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں ، انتخابات میں مسلسل دھاندلی پاکستان کو کمزور کر رہی ہے ، ملک بھر میں مختلف جگہوں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری ہوا، دھاندلی اور جھرلو پر خاموش نہیں رہیں گےاور اسے بے نقاب کرنے کے لیے تمام آئینی و جمہوری راستے اختیار کریں گے۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف  کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، الیکشن پراسس کا مکمل آڈٹ اور تحقیقات کے لیے اعلیٰ عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے، عوام کے حقوق کی جدوجہد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

 ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں 100 فیصد ناکام ہوگئے،اداروں کی مداخلت ختم ہوئی نہ ہی تاریخ سے سبق سیکھا گیا،سیاسی پارٹیاں ملک و قوم کی بجائے ذاتی مفادات کی طرف دیکھتی ہیں، پی پی پی، مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم کی سیاسی جان اقتدار کے طوطے میں ہے،یہ ہر قیمت پر ہر رُسوائی کے ساتھ پاورشیئرنگ کریں گی لیکن عوام بیدار ہیں ایسی سیاست سے  چھٹکارا ،استحکام اور کامیابی چاہتے ہیں، 8فروری کو ہونے والے الیکشن پر آزاد میڈیا اور اداروں نے تحفظات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ عوام کا پیغام ہے آپس میں بیٹھ کر فیصلہ سازی کریں، بلاول بھٹو

مزیدخبریں