صوفیانہ کلام کی ملکہ عابدہ پروین 70برس کی ہوگئیں

Feb 20, 2024 | 15:33:PM

(24 نیوز) صوفیانہ کلام کی مایہ ناز گلوکارہ، سروں کی ملکہ اور دنیا بھر میں سندھ و پاکستان کی پہچان عابدہ پروین آج اپنی70ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

ملک کی معروف گلوکارہ عابدہ پروین کے والد استاد غلام حیدر معروف موسیقار تھے جو ان کے موسیقی کے استاد بھی تھے، انہوں نے 1977 میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے گلوکاری کا آغاز کیا۔

 گائیکی کے ذریعے صوفیانہ کلام کو پھیلانے کی بات کی جائے تو اس وقت پورے برصغیر میں عابدہ پروین سے بڑا کوئی نام نہیں,معروف صوفیانہ گلوکارہ عابدہ پروین نے ممتازصوفی شعراء بابا بلھے شاہ، امیرخسرو، شاہ عبدالطیف بھٹائی، سچل سرمست، بھگت کبیر اور دیگر شعراء کے کلام پڑھے۔

2005میں عابدہ پروین کو ستارہ امتیاز اور 2012 میں ان کی فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیازسے نوازا گیا جبکہ بھارت کی بیگم اختر اکیڈمی آف غزل کی طرف سے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

عابدہ پروین نے سندھی، اردو، پنجابی، سرائیکی، بلوچی سمیت ملک کی مختلف زبانوں میں گیت گا کر اپنے مداحوں کو محظوظ کیا ہے، انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس بھی مل چکا ہے۔

مزیدخبریں