(اویس کیانی)پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیرکے معاملے پر کابینہ نے توانائی کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیرکا معاملہ زیرغورآئے گا، پاکستان اپنی سرزمین پر80 کلومیٹر کی پائپ لائن بچھانا چاہتا ہے ،حکومت ایران کےاربوں ڈالرز کےجرمانے سےبچنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، پاکستان کاآئی پی گیس پائپ لائن منصوبے کےتحت تعمیراتی کام شروع کرنےکافیصلہ ،منصوبےکےتحت80 کلومیٹر حصے پرتعمیراتی کام شروع کیا جائےگا، 80 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کیلئے ایک سال کا عرصہ درکار ہوگا، پائپ لائن بچھانےکا آغاز ایرانی سرحد سےگوادر تک کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں80کلومیٹر منصوبے پر15کروڑ80 لاکھ ڈالرز لاگت کا تخمینہ ،منصوبےکیلئےفنڈز جی آئی ڈی سی سےفراہم کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : این اے 146؛ پی ٹی آئی رہنما پیر ظہور قریشی کی جیت کا نوٹیفکیشن معطل