(قاسم علی شیخ ) بہاولنگر سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 238 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار میاں انعام باری شوکت نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق میاں انعام باری شوکت لالیکا نے پیپلزپارٹی چئیرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی ، پیپلز پارٹی میں شمولیت پر بلاول بھٹو کا خیرمقدم،میاں انعام باری شوکت لالیکا نے مسلم لیگ ن کے امیدوار سید نذر محمود شاہ کو شکست دی تھی ۔
میاں انعام باری نے 20ہزار 390 ووٹ حاصل کیے جبکہ دوسرے نمبر پر رہنے والے اے این پی رہنما اصغر خان اچکزئی نے 19 ہزار 623 ووٹ حاصل کیے ۔