(ویب ڈیسک) سفارتی کشیدگی کے باعث برازیل نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا۔
اسرائیل اور برازیل کے درمیان سفارتی صورت حال کشیدہ ہو گئی، برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے تل ابیب میں اپنے سفیر کو واپس طلب کرلیا، سفیر فریڈریکو مائر کو اسرائیلی وزارت خارجہ میں طلب کیے جانے اور سرزنش کیے جانے کے چند گھنٹے بعد واپس بلایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹی کے بھاگ کر شادی کرنے پر والدین نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ سن کر رونگٹے کھڑے ہو جائیں
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ طوفان اس وقت شروع ہوا جب برازیلی صدر نے اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کا الزام لگایا اور اس کی فوجی مہم جوئی کو دوسری جنگ عظیم کے دوران یہودیوں کے ساتھ ہٹلر کے سلوک سے تشبیہ دی۔
اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے اگلے ہی دن برازیل کے سفیر کو فوری طور پر طلب کیا، ان کی سرزنش کی، اور اپنے ساتھ یہودی ہولوکاسٹ کے متاثرین کے یاد واشم میوزیم کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔