امریکا نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد ایک بار پھر ویٹو کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکا نے اقوام متحدہ میں غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے والی قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے، امریکا کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بین الاقوامی سطح پر حماس کیخلاف اسرائیلی افواج کی کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔
سلامتی کونسل میں 15 رکن ممالک نے ووٹنگ میں حصہ لینا تھا تاہم برطانیہ نے اس ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، قرارد داد کے حق میں 13 ووٹ ڈالے گئے جبکہ امریکا قرارداد ویٹو کر دی، امریکا نے جنگ بندی کے مطالبے کی یہ تیسری قرار داد ویٹو کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: برازیل نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا
امریکا نے منگل کو عرب ممالک کی حمایت یافتہ اقوام متحدہ کی اس قرارداد کو ویٹو کردیا جس میں غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ حماس کے اس حملے میں تقریباً 12 سو اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے اور 250 دیگر افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اس کے بعد سے اب تک اسرائیل کی زمینی اور فضائی فوجی کارروائیوں میں 29 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔