ایف بی آر کی رواں مالی سال میں ریکارڈ ٹیکس وصولی، وزارتِ خزانہ نے خوشخبری سنا دی

Feb 20, 2024 | 22:28:PM

(وقاص عظیم) ایف بی آر نے رواں مالی سال جولائی سے فروری تک گذشتہ برس اسی عرصہ کی نسبت ریکارڈ 30 فیصد زیادہ ٹیکس وصولی کر لی ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جولائی سے فروری 2024 تک 5 ہزار 150 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا ہے، گذشتہ برس اسی عرصے میں 3 ہزار 970 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا تھا، گذشتہ برس کے مقابلے میں ٹیکس وصولیوں میں 30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، مقامی ٹیکس وصولیوں میں 40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، امپورٹ ڈیوٹی اور دیگر ٹیکس وصولیوں میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیلز ٹیکس میں اضافہ، گاڑیوں کی فروخت پر کیا اثر پڑا؟

وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ جولائی سے جنوری تک عدد انکم ٹیکس کی مد میں 2447 ارب روپے وصول کیے گئے، اس دوران سیلز ٹیکس وصولیوں کی مد میں 1766 ارب روپے وصول ہوئے، معاشی بحالی سے ایف بی آر محاصل بڑھے ہیں، درآمدات پر پابندی سے ٹیکس وصولیوں میں کمی ہوئی، درآمدی ٹیرف میں کمی کی گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ نے کہنا ہے کہ سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے، بلوچستان میں کسٹمز عملے کی تعداد میں اضافے کی ضرورت ہے، براہ راست ٹیکس وصولیاں 64 فیصد سے بڑھ چکی ہیں اور درآمدی ٹیکس وصولیاں 36 فیصد سے کم ہوچکی ہیں۔

مزیدخبریں