(حیدر علی، زبیر اعوان) ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں برفباری شروع ہونے سے سیاحوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے، سڑکوں پر پھسلن کے باعث لمبی قطاریں لگ گئیں۔
ملکہ کوہسار میں شدید ژالہ باری کے بعد برفباری کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا، وادی ایک مرتبہ بھی سفید پوشاک زیب تن کرنے لگی، برفباری دیکھنے کے شوقین سیاحوں کی خوشی عروج پر پہنچ جائے گی، ژالہ باری اور برفباری سے موسم شدید سرد ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: برفباری میں امتحان کیلئے آنے والا طالبعلم پتھر لگنے سے جاں بحق، تعلق کہاں سے تھا؟
دوسری جانب گلیات میں بھی طوفانی برف باری کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا، ٹریفک روانی متاثر ہو گئی، مری روڈ پر برف باری سے پھسلن ہو گئی جس کے باعث سیاحوں کی درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں، مری روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، سیاحوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، پولیس اور ریسکیو جی ڈی اے اہلکار سیاحوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔