لوکل اور برانڈڈ سریئے کی قیمت میں 5ہزار روپے فی ٹن اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لوکل اور برانڈڈ سریئے کی قیمت میں 5ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لوکل اور برانڈڈ سریئے کی قیمت میں 4سے 5ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہوگیا ہے، لوکل سریا 2 لاکھ 36 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار روپے فی ٹن جبکہ برانڈڈ سریا 2 لاکھ 55 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن پر ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کی رواں مالی سال میں ریکارڈ ٹیکس وصولی، وزارتِ خزانہ نے خوشخبری سنا دی
رپورٹ کے مطابق لوہا منڈیوں میں سکریپ اور خام لوہا 1 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن تک فروخت ہورہا ہے۔