ہانیہ عامر  بالی ووڈ کی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار

Feb 20, 2025 | 00:31:AM

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر  بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں جلد ڈیبیو کیلیے تیار ہیں۔

بھارت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ہانیہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر جلد بالی ووڈ فلم میں بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ذرائع کے مطابق ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم کا نام سردار جی 3 ہوگا جس میں بھارتی اداکارہ نیرو باجوہ بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں ایک پنجابی گانے پر وہ جھوم رہی ہیں۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ گانا انکی نئی آنے والی فلم کا ہے۔

 واضح رہے کہ ہانیہ عامر ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کی بدولت پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں لوہا منوا چکی ہیں۔ چار روز قبل برطانیہ میں ایک فلاحی ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے کہا تھا کہ اگر انہیں بالی ووڈ میں کسی اچھے پروجیکٹ کی پیش کش ہوئی تو وہ کام کرنے کے بارے میں سوچ سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آج ہمارا دن نہیں تھا،اس لئے ہم میچ ہارے،سلمان علی آغا

مزیدخبریں