ملتان، موٹر وے پر مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، 2 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

Feb 20, 2025 | 11:09:AM

(24 نیوز)موٹروے ایم 4 پر ملتان کے قریب  مسافر بس آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئےہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کراچی سے سوات جا رہی تھی۔

موٹروے پولیس جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں کر رہی ہے، سیکٹر کمانڈر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

حادثے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کروا دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں