پاک بھارت میچ سے قبل شعیب اختر کا قومی ٹیم کو اہم مشورہ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز ) پاک بھارت میچ سے قبل سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے قومی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کردہ ویڈیو میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے گرین شرٹس کو مشورہ دیا کہ پاکستانی ٹیم کو جارحانہ کھیل کھیلنے کی ضرورت ہے، دنیا جس انداز میں کھیلتی ہے، ہم اس سے بہت دور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان 6 رنز اوور کی اوسط سے بھی باؤلنگ کرواتا تو میچ جیت سکتا تھا لیکن ہم بیٹرز بہت سلو کھیل رہے ہیں جسکا نقصان ہمیں ہار کی صورت میں اٹھانا پڑا۔
مزید پڑھیں: مجھے ابھی بھی لگتا ہے، بھارت کی ٹیم پاکستان آئے گی، شعیب اختر
شعیب اختر نے شکست کے باوجود پاکستان کیلئے بھارت کیخلاف میچ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انڈیا کو شکست دینی ہے تو جارحانہ کھیل پیش کرنا ہوگا، وہ ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ہیں۔
سابق کرکٹر نے باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بالرز اختتامی اوورز میں بہت زیادہ رنز لٹارہے ہیں، جس پر انہیں کام کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کیخلاف 23 فروری کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئے گی۔