رمضان المبارک کا چانددیکھنے کےلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب 

سعودی عرب میں رمضان کے چاند کی پیدائش 28 فروری کی رات ہو گی، ماہر فلکیات

Feb 20, 2025 | 12:08:PM
رمضان المبارک کا چانددیکھنے کےلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے انعقاد کیلئے کوشاں ہے ، اس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو پشاور میں طلب کر لیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو پشاور میں ہو گا۔

ماہر فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں رمضان کے چاند کی پیدائش 28 فروری کی رات ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:معیشت درست سمت میں جارہی، پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے: محمد اورنگزیب

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس منعقد کریں گی اور موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی کمیٹی کرے گی۔