گردن پر وزنی راڈ گرنے سے بھارتی ایتھلیٹ ہلاک

Feb 20, 2025 | 12:15:PM
گردن پر وزنی راڈ گرنے سے بھارتی ایتھلیٹ ہلاک
کیپشن: بھارتی اتھلیٹ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں پاور لفٹنگ کے دوران گردن پر 270 کلو وزنی راڈ گرنے سے بھارتی گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ہلاک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان کے بیکانیر میں ایک 17 سالہ پاور لفٹر یشتیکا اچاریہ کی جم میں لفٹنگ کے دوران حادثے میں موت واقع ہو گئی، وہ جونیئر نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی خاتون ایتھلیٹ تھیں، پریکٹس کے دوران 270 کلو گرام وزنی راڈ ان کی گردن پر گری جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے فوراً بعد اچاریہ کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا، خاتون ایتھلیٹ کےمنیجر تیواری نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرینر جم میں یشتیکا اچاریہ کو وزنی راڈ اٹھانے میں ان کی مدد کر رہے تھے تاہم راڈ اتنی بھاری تھی جو ان سے برداسشت نہ ہوسکی، حادثے میں ٹرینر کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔

مزیدپڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی  کے دوسرے میچ  میں آج بھارت اور بنگلہ دیش آمنے سامنے

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اہل خانہ نے اس سلسلے میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا ہے، بدھ کو پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی،پاور لفٹنگ ایک خطرناک کھیل ہے جس میں تین لفٹوں پر زیادہ سے زیادہ وزن اٹھانے کی تین کوششیں کی جاتی ہیں جن میں اسکواٹ، بینچ پریس، اور ڈیڈ لفٹ شامل ہیں تاہم یہ کھیل اولمپکس کا حصہ نہیں ہے۔