(24 نیوز)امریکہ میں مرغی کے انڈے سونے کے بن گئے جس کے بعد حکام نے ترکیہ سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ میں برڈ فلو پھیلنے سے انڈوں کی پیداوار میں بڑی کمی آئی ہے جس کے باعث انڈوں کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں تک پہنچ گئی ہیں، وبا پھیلنے کے بعد امریکہ نے ترکیہ کی طرف دیکھنا شروع کردیاہے، ترکیہ کی جانب سے امریکہ کو تقریباً 15000 ٹن انڈے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکہ میں لاکھوں انڈے دینے والی مرغیاں مر چکی ہیں جس کے باعث انڈوں کی شدید قلت لاحق ہوگئی ہے، امریکہ میں اب گروسری سٹورز انڈوں کی فروخت کو محدود کر رہے ہیں جبکہ ریوسٹورنٹس میں بھی انڈوں سے بننے والی ڈشز کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مزید پڑھیں:پوپ فرانسس کی صحت مزید بگڑ گئی، نئے پوپ کا نام سامنے آگیا؟
ترکیہ میں انڈوں کی پیداوار کے ادارے کے سنٹرل یونین کے چیئرمین ابراہیم عفیون نے کہا کہ ترکیہ کی جانب سے امریکہ کو ترسیل اس ماہ شروع ہوئی جو جولائی تک جاری رہے گی، برآمد کو ضروری اجازت نامے کے ساتھ کمپنیاں سنبھالیں گی جبکہ دو تجارتی کمپنیاں اس عمل کی نگرانی کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ امریکہ کو 15 ہزار ٹن انڈے ایکسپورٹ کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ دنیا کے 10 بڑے انڈوں کے برآمد کنندگان میں شامل ہوتا ہے۔
امریکا برڈ فلو کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے، یہ وبا ٹیکساس میں گزشتہ برس مارچ میں مویشیوں میں پھیلنی شروع ہوئی تھی جو بڑھتے بڑھتے 17 ریاستوں کے فارموں تک پھیل گئی۔ تقریباً 70 افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر فارم ورکرز ہیں، برڈ فلو کا شکار ایک شخص ہلاک بھی ہوگیا۔