(ویب ڈیسک)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاک بھارت میچ سے قبل سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔
چیمپئینز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ 23 فروری کوکھیلاجائے گا،اس میچ سے قبل سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے میں 23 فروری کو بڑی اسکرینیں لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر کاکہناہے کہ کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں پاک بھارت میچ کیلئے اسکرینیں نصب کی جائیں گی۔
گھوٹکی سمیت سندھ کے 30 اضلاع میں بھی پاک بھارت میچ لائیو دکھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنزٹرافی،پاکستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا،فخر زمان انجری کے باعث ٹونامنٹ سے باہر
صوبائی وزیرکھیل نے کہا کہ کراچی کے ساحلِ سمندر سی ویو پر بھی شائقین کرکٹ کیلئے لائیو میچ نشر کرنے کا انتظام ہوگااوروہاں بھی بڑی سکرین نصب کی جائے گی۔