جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات، اہم سکیورٹی  امور پرگفتگو

Feb 20, 2025 | 14:40:PM

(24 نیوز )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے ملاقات کی ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شیخ عبدالعزیز سعود مبارک الخلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی،ملاقات میں خطے کی بدلتی صورتِ حال اور سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا،دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ فوجی تعلقات اور تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی ملاقات میں زور دیا گیا،چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور قطر کا انسداد منشیات بارے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق 

 آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ   چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔

مزیدخبریں