فخر زمان کی جگہ امام الحق قومی سکواڈ میں شامل،آئی سی سی نے منظوری دیدی

Feb 20, 2025 | 14:54:PM
 فخر زمان کی جگہ امام الحق قومی سکواڈ میں شامل،آئی سی سی نے منظوری دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( محمد حماد  )آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

فخر  زمان کی  انجری کی وجہ سے پی سی بی نے   آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے امام الحق  کو قوی سکواڈ میں شامل کر نے کی اجازت طلب کی تھی ۔

 بھارت کےخلاف میچ  میں فخر زمان کی جگہ امام الحق  سکواڈ کا حصہ ہونگے،31سالہ امام الحق نے جنہوں نے 72 ون ڈے کھیلے ہیں۔

کھلاڑی کو باضابطہ طور پر اسکواڈ میں شامل کرنے سے پہلے کسی کھلاڑی کی تبدیلی کے لیے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری درکار ہوتی ہے

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق امام الحق کو جلد ویزہ جاری کردیا جائے۔

 یاد رہے کہ نیوزی کےخلاف میچ  میں فخر زمان انجری کا شکار ہو گئے تھے ۔