چیمپئنز ٹرافی: بھارتی تاجر نے ملازمین میں سیکڑوں ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ارب پتی تاجر نے ملازمین میں سیکڑوں ٹکٹس مفت تقسیم کردیئے۔
چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں پاک بھارت ٹیموں کے درمیان ہوگا جس کیلئے جہاں دونوں ملکوں کے شائقین کرکٹ انتہائی پرجوش ہیں وہیں دلچسپ ٹاکرے سے لطف اندوز ہونے کیلئے دبئی میں مقیم ارب پتی بھارتی تاجر انیس ساجن نے اپنے ملازمین میں چیمپئنز ٹرافی کے سیکڑوں ٹکٹس مفت میں تقسیم کردیئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انیس تاجر کے خوش قسمت ملازمین دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے بھارت کے تمام میچز فری میں دیکھ سکیں گے جس میں پاکستان کے خلاف ایونٹ کا سب سے اہم میچ بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں:دباؤ کا شکار نہیں، اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں: کپتان افغان ٹیم
ایونٹ کے 4 اہم میچز کے لیے ملازمین کو فری ٹکٹس (ہر میچ کیلئے60 ٹکٹیں )تقسیم کی گئی ہیں، ایونٹ کے اہم میچز ( 20 فروری ، بنگلا دیش بمقابلہ بھارت، 23 فروری ، بھارت بمقابلہ پاکستان، 2 مارچ ، بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ، اور 4 مارچ سیمی فائنل) کیلئے ملازمین میں فری ٹکٹس بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 3.7 ملین سے زیادہ بھارتی اور تقریباً 1.7 ملین پاکستانی شہری مقیم ہیں۔