سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ایاز رانا)سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسہ آج بھی جاری رہا، آج ایک مرتبہ پھر سونا ایک ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہو گیاہے ۔
پاکستان کی مقامی صرافہ اور عالمی مارکیٹ میں سال 2025 کے آغاز کے بعد مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے اور تین لاکھ روپے سے تجاوز کر چکاہے تاہم آج ایک مرتبہ پھر سونا ایک ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہو گیاہے ،مقامی صرافہ بازاروں میں جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار روپے ہو گئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 64 ہزار 917 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 2953 ڈالر کی بلند ترین سطح پر آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ میں 5 لاکھ سولر سسٹم دینے کی اسکیم کب شروع ہوگی؟