پی ٹی آئی دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر کاربند ہے:عطا اللہ تارڑ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی اشاریئے بہتر ہو رہے ہیں ، ترسیلات زر میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سعودی عرب کے شہر ریاض میں اہم کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر کاربند ہے،آپ جو مرضی کوشش کرلیں، پاکستان ترقی کرے گا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کا ترسیلات زر بھجوانے میں اہم کردار ہے، شرپسند ٹولہ پاکستان سے دشمنی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا،اس ٹولے نے انتشار پھیلایا، نفرتیں اور تقسیم پیدا کیں۔
انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بدبختوں نے شہداءکی یادگاروں کو بھی نہیں چھوڑا،تحریک انصاف نے دشمن کے ایجنڈے پر چلتے ہوئے ان کی خواہش پورا کرنے کی کوشش کی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نو مئی کو جو کچھ کیا اس کے شواہد موجود ہیں،بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھے،آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے،
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ جو کوئی بھی پاکستان کی سالمیت، بقاءاور مفاد کو نقصان پہنچائے گا اس کے لئے قانون موجود ہے۔
انھوں ںے کہا کہ قانون مذموم مہم چلانے والوں کے خلاف حرکت میں آئے گا،آپ کو اگر پاکستان کی عزت ہضم نہیں تو آپ سڑتے رہیں۔