صوابی کے جلسے نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا :امیر مقام

Feb 20, 2025 | 18:11:PM
صوابی کے جلسے نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا :امیر مقام
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوارالحق)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے کشمیر امور امیر مقام نے کہا ہے کہ صوابی کے جلسے نے پی ٹی آئی کو پیغام دے دیا کہ عوام نے گالم گلوچ کی سیاست کو مسترد کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے تو پھر تحصیل لیول کا جلسہ کیا ، پی ٹی آئی کا جلسہ تو اس سے بھی کم تھا، مجھے خوشی ہورہی کہ صوابی میں پی ٹی آئی کا جو جلسہ گزشتہ روز دیکھاتو یہ کے پی کے کا نہیں پورے پاکستان کا جلسہ تھا۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ عوام کو احساس ہو چکا ہے کہ کون جھوٹا ہے اور کون سچا ہے ،اگر میں نواز شریف کا ایک سپاہی ہوں تو یہاں انکے واسطے سے موجود ہوں ، میں کسی گالم گلوچ کےلئے نہیں آیا ہوں۔

مشیر برائے وزیراعظم نے کہا کہ  ہمیں مشکل حالات میں حکومت ملی، پہلے حکومت ڈیفالٹ کی طرف جارہا تھا لیکن شہباز شریف کی دن رات محنت سے پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا، میں اللہ کا شکرگزار ہوں کہ میں پانچویں مرتبہ فیڈرل حکومت کا منسٹر بنا ہوں ۔

وزیراعظم پاکستان سے کہتاہوں   کہ صوابی کے عوام کی محبت کو دیکھ کر آپ سے جو کچھ ہوسکتا ہے انکی مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف مشن کی 24 فروری کو پاکستان آمد، ڈیڑھ ارب ڈالر ملنے کی توقع