میوہسپتال لاہورمیں لفٹ گر گئی،11 نرسیں زخمی

Feb 20, 2025 | 18:52:PM

(زاہدچودھری)لاہور کے میوہسپتال میں لفٹ گرنے سے 11 نرسیں زخمی ہو گئیں۔وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ  خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال میں لفٹ گرنے کا نوٹس لے لیا اور ایم ایس پروفیسر فیصل مسعود کو واقعہ کی فوری تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ میں نصب لفٹ گری،لفٹ گرنے سے 11 زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں میں ہیڈ نرسز شازیہ منیر ، ایسٹر روف ،ہیڈ نرس فرحانہ جبیں ، نجمہ پروین اور عابدہ پروین شامل ہیں،ان کے علاوہ چارج نرس روبینہ زیدی ، ارم شہزادی ، ثمینہ اقبال ،طالبہ مریم رمضان ، سپروائزر نورین امین ، اٹینڈنٹ سونیا ممتاز بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

ابتدائی انکوائری کے مطابق لفٹ فنی خرابی کی وجہ سے گری ،آرتھوپیڈک سرجری میں جولائی 2023 میں لفٹ نصب کی گئی تھی،شہری کاکہناتھا کہ لفٹ سے ایک دن پہلے سے آوازیں آرہی تھیں۔ 

لفٹ اوپر سے نیچے آتے ہوئے گری،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی زخمی کو بہت شدید چوٹ نہیں آئی ۔ 

یادرہے کہ میو ہسپتال میں چند سالوں میں  لفٹ گرنے کا تیسرا واقعہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار کیا ہونگے؟نوٹیفکیشن جاری

مزیدخبریں