(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے کہاہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دیتے، یہ آئین کی خلاف ورزی ہے،ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی نفرت بڑھتی جا رہی ہے جو ملک اور آئین وجمہوریت کے لئے خطرناک ہے۔
اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے پارٹی رہنما ملاقات کرنے پہنچے تاہم جیل انتظامیہ نے انہیں ملاقات نہیں کرنے دی،پی ٹی آئی رہنماوں نے میڈیا سے گفتگو کی،پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر خان نے اس موقع پر بات چیت کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ آج ہمیں پھر ملاقات نہیں کرنے دی گئی جو آئین کی خلاف ورزی ہے،حکومت وقت اور ان کے پیچھے جو لوگ ہیں وہ عوام کو بتا رہے ہیں کہ منتخب لوگوں کی تذلیل کی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ بتانا چاہ رہے ہیں وہی ہو گا جو ہم چاہیں گے ،لوگوں کی نفرت بڑھتی جا رہی ہے جو ملک اور آئین وجمہوریت کے لئے خطرناک ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان سے ،جیلوں اور مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
ملک احمد خان بچھر کی میڈیا ٹاک :
اس دوران پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے بھی بات چیت کی، ان کا کہنا تھا کہ اہتمام حجت کرکے 2 گھنٹے کھڑا کرکے ابھی کہا گیا ملاقات نہیں کر سکتے،جیل پنجاب حکومت کی اختیار میں ہے،فارم 47والی حکومت کو مسلط کیا گیا،ان کا کہنا تھا کہ کل محترمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں بدتمیزی اور بدکلامی ہے، ان کو بتانا چاہتا ہوں یہ بدکلامی آپ کے والد اور چچا نے محترمہ کے خلاف شروع کی۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ایسا شخص جو ملک کی واحد بڑی جماعت کا لیڈر ہے،2 سال آپ اسے نہیں توڑ سکے،پنجاب میں فسطائیت کا دور رکھا ہے وہ ختم ہونےوالا ہے،انہوں نے کہا کہ وقاص ارسلان کے واقعہ کے ہمارے پاس ثبوت ہیں اس کی اہلیہ کا مس کیرج ہوا،محترمہ یا آپ اس اہل نہیں یا ٹک ٹاک بنانے والے آپ کو کچھ دیکھنے نہیں دے رہے، ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک نے آپ کو بتایا کہ مہنگائی 7 فیصد بڑھ چکی ہے،ہمارے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنے کے علاؤہ کوئی اور کام و شغل نہیں،انہوں نے مزید بتایا کہ اس حکومت کو لانے والوں کو کہوں گا کہ ان زندہ لاشوں کا بوجھ اب اسٹیبلشمنٹ نہیں اٹھا سکتی،اب عوام اور اسٹیبلشمنٹ میں دوریاں ہو رہی ہیں،خان نے اپنے خط میں یہی 5وجوہات لکھی ہیں،انشاء اللہ ایک دن آئے گا اور یہ تاریک رات ختم ہو گی۔
صاحب زادہ حامد رضا کی میڈیا ٹاک
صاحب زادہ حامد رضا نے کہا کہ گزشتہ 2روز سے کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین جیل نہیں آئے،سیاسی لوگوں کی ایک ملاقات 26ویں ترمیم سے قبل،2 مذاکرات سے کے دوران کروائی گئیں،آج پی ٹی آئی رہنماء ملاقات کیلئے آئے،سیالکوٹ جلسہ میں بھڑکیں مارنے والی خاتون نے ملاقات نہیں ہونے دی،یا ان کے آقاؤں نے نہیں ہونے دی ۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،اللہ کا نظام انصاف میرٹ کے مطابق فیصلہ کرتا ہے،بڑا بے رحم ہے،ہمارے ایک رہنما کی گرفتاری کے لئے رحیم یار خان گئی اور تشدد کیا جس سے ان کا ابارشن ہو گیا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، صاحب زادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی اور آئی جی پنجاب کو حساب دینا پڑے گابانی نے گریس کا مظاہرہ کیا اور فیملی سے ظلم معاف کر دیا ،بانی نے ساتھیوں کارکنوں پر ہونے والا ظلم معاف نہیں کیا اس کا حساب لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ