وزیر خزانہ اور یواین ڈی پی نمائندے کی ملاقات،SDGsسے ہم آہنگ منصوبوں پر تبادلہ خیال 

Feb 20, 2025 | 19:17:PM
وزیر خزانہ اور یواین ڈی پی نمائندے کی ملاقات،SDGsسے ہم آہنگ منصوبوں پر تبادلہ خیال 
کیپشن: وزیر خزانہ اور یواین ڈی پی نمائندے کی ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام(یو این ڈی پی) پاکستان کے نمائندہ ڈاکٹر سیموئل رزق نے ملاقات کی، ملاقات میں پائیدار ترقی کے اہداف(SDGs) سے ہم آہنگ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  اجلاس میں اقتصادی امور، موسمیاتی تبدیلی اور مالیاتی ڈویژن کے اعلیٰ حکام کی شرکت کی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے نمائندے نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ 

ملاقات میں حکومتی ترقیاتی منصوبوں میں ایس ڈی جیز حکمت عملی کے انضمام پر زوردیتے ہوئے یو این ڈی پی  نےوفاقی و صوبائی حکومتوں اور نجی شعبے کے لیے ورکشاپس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ۔ 

وزیر خزانہ نےوزارت موسمیاتی تبدیلی اور وزارت منصوبہ بندی کے ساتھ مشترکہ اجلاس کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے حکومت پرعزم ہے۔

 علاوہ ازیں، یو این ڈی پی اور حکومت کے درمیان ترقیاتی منصوبوں میں اشتراک پر اتفاق کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں رمضان المبارک کیلئے تعلیمی اداروں کے اوقات جاری