شوہر سے پندرہ لاکھ نکلوانے کیلئے خاتون کا بیٹے کے اغوا کا ڈرامہ

کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)خاوند سے 15 لاکھ روپے نکلوانے کے لیے بیٹے کے اغوا کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والی راولپنڈی کی خاتون پکڑی گئی۔
خاتون نے 15 پر جھوٹی کال کی کہ اس کے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
خاتون کو تھانہ رتہ امرال پولیس نے گرفتار کیا، 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ون فائیو ایمرجنسی سروس پر کال کیلئے استعمال ہونے والا فون بھی ملزمہ سے برآمد کر لیا گیا۔
خاتون نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ پیسوں کے لالچ میں آ کر بیٹے محمد صائم کی اغوا کی بوگس کال کی۔
پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرنے کے بعد تھانہ ویمن منتقل کر دیا ہے۔