بھارتی ٹیم کا مسلسل 11 مرتبہ ٹاس ہارنے کا ریکارڈ برابر

Feb 20, 2025 | 21:44:PM
بھارتی ٹیم کا مسلسل 11 مرتبہ ٹاس ہارنے کا ریکارڈ برابر
کیپشن: تصویر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں مسلسل 11 مرتبہ ٹاس ہارنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

بھارتی ٹیم کی جانب سے ٹاس ہارنے کا سلسلہ ورلڈ کپ 2023 سے شروع ہوا تھا، جب روہت شرما فائنل میں آسٹریلیا سے ٹاس ہارے تھے۔

اس کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف 3 روزہ سیریز میں کے ایل راہول کپتان تھے، اس میں وہ تینوں میچز میں لگا تار ٹاس ہارے تھے۔

سری لنکا میں سیریز کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما لگا تار 3 مرتبہ  ٹاس ہارے۔

 اس کے بعد بھارت میں کھیلی جانیوالی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف بھی روہت شرما لگا تار 3 میچز میں ٹاس ہارے تھے۔

دبئی میں کھیلے جانیوالے آئی سی سی چیمپنئز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما آج بھی ٹاس ہارے گئے۔

روہت شرما ون ڈے میں تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے، اس طرح بھارتی ٹیم نے لگا تار 11 میچز میں ٹاس ہارنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ نیدرلینڈ کی ٹیم بنا چکی ہے، جو مسلسل 11 میچز میں ٹاس ہاری تھی۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو جیت کےلیے 229 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیں : خاتون فٹ بالر سے غیراخلاقی حرکت پر فیڈریشن کے سابق صدر کو جرمانہ