سینیٹ اجلاس جمعہ کو ہوگا، 25 نکاتی ایجنڈا جاری

Feb 20, 2025 | 22:33:PM
سینیٹ اجلاس جمعہ کو ہوگا، 25 نکاتی ایجنڈا جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینیٹ کا اجلاس جمعہ کو ساڑھے دس بجے ہوگا، سینیٹ اجلاس کا 25 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

ایجنڈا کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے علاوہ مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔

اجلاس میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 پیش کیا جائے گا، سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس 2024 سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ملک میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ سے متعلق سینیٹر سرمد علی کا توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔

صنعتوں کی بندش سے ملک میں بیروزگاری میں اضافہ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈا کا حصہ ہے۔
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: