مصطفیٰ عامر قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آ گئی

Feb 20, 2025 | 22:42:PM
مصطفیٰ عامر قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مصطفیٰ عامر قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آ گئی ہے، عدالت نے مصطفیٰ کی قبر کشائی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کل صبح 9 بجے ہوگی، قبر کشائی کیلئے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

اس حوالے سے سی پی ایل سی کے عامر حسین بورڈ کی معاونت کریں گے۔قبر کشائی کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

تفتیشی افسر محمد علی نورانی کو سیکیورٹی و لاجسٹک انتظامات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون فٹ بالر سے غیراخلاقی حرکت پر فیڈریشن کے سابق صدر کو جرمانہ